ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایروم شرمیلا اپنی 16 سالہ بھوک ہڑتال کل توڑیں گے 

ایروم شرمیلا اپنی 16 سالہ بھوک ہڑتال کل توڑیں گے 

Tue, 09 Aug 2016 11:00:38    S.O. News Service

امپھال، 9؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )منی پورکی حقوق انسانی کی مشہور کارکن جہدومسلسل کی علامت بن چکیں ’آئرن لیڈی ‘ایروم چانو شرمیلاکل صبح 16سال سے جاری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں گی ۔مسلح افوا ج خصوصی اختیارات قانون(افسپا)کو ختم کرنے کے مطالبہ کو لے کر 16سال قبل انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال شروع کی تھی ۔ان کے بھائی اروم سنگھ جیت نے بتایا کہ اپنے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریکوں کا چہرہ بن چکیں 44سالہ شرمیلا یہاں کی مقامی عدالت میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں گی۔شرمیلا کو زندہ رکھنے کے لیے قید خانے میں تبدیل ہو چکے اسپتا ل میں ان کو 2000سے ہی ناک میں ٹیوب کے ذریعے زبردستی کھانا دیا جا رہا تھا۔سنگھ جیت نے میڈیا کو بتایاکہ کل انہیں عدالتی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔جب وہ اپنی بھوک ہڑٹال ختم کردیں گی تو انہیں عدالتی حراست سے رہا کر دیا جائے گا۔تقریبا پندرہ روز پہلے انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس نئی شروعات کے وقت شرمیلا کا کنبہ لوپ کے بینر تلے کام کرنے والے بڑی تعداد میں ان کے حامی اور خواتین کارکنان موجود رہیں گی لیکن ان کی 84سالہ ماں شاکھی دیوی یہاں نہیں ہوں گی۔سنگھ جیت نے بتایاکہ وہ شرمیلا سے ملاقات وہاں نہیں جائیں گے ۔وہ ان کی جیت کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ موقع تبھی آئے گا جب افسپا کو ہٹا لیا جائے گا۔سنکھ جیت کل عدالت کے احاطے میں موجود رہیں گے۔شرمیلا کے لواحقین اور حامی ان سے 26؍جولائی کے بعد سے ملاقات نہیں کر پائے ہیں۔اسی دن انہوں نے اپنی بھوک ہڑتا ل کو ختم کرنے اور افسپا کو ہٹانے کی لڑائی سیاست میں آکر لڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ان کے بھائی نے کہاکہ رہا ہونے کے بعد وہ کہاں جائیں گی؟ اس بارے میں ہمیں کوئی معلومات نہیں ہے۔اگر وہ گھر آکر ہمارے ساتھ رہنا چاہتی ہیں تو ان کا استقبال ہے، لیکن یہ فیصلہ مکمل طور پر ان کا ہی ہوگا۔


Share: